بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی
November 11, 2026 · قومی
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی مدت میں 26 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
درخواستوں کی سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن کی ٹیم بھی موجود تھی۔
یہ مقدمات نومبر میں ہونے والے احتجاج کے دوران راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں درج کیے گئے تھے، جن میں بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید کارروائی 26 نومبر تک ملتوی کردی۔