شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی میں اپنی عروٰی کے ساتھ تین خوبصورت دن گزارے۔ یہ چھٹیاں بیٹی کی پسندیدہ سرگرمیوں، خوشیوں اور قہقہوں سے بھرپور رہیں۔

November 11, 2026 · اسپورٹس
شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروٰی کے ساتھ دبئی میں گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر نے دبئی میں تین روز قیام کے دوران اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر بیٹی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مشترکہ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دبئی کے خوبصورت مناظر اور دورانِ پرواز لی گئی تصاویر شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ دبئی میں اپنی عروٰی کے ساتھ تین خوبصورت دن گزارے۔ ان کے مطابق یہ چھٹیاں بیٹی کی پسندیدہ سرگرمیوں، خوشیوں اور قہقہوں سے بھرپور رہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ کی پانچ بیٹیاں ہیں، جن کے نام اقصیٰ، انشا، اجوہ، اسماء اور عروٰی ہیں۔ ان کی بیٹی انشا کی شادی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے، جن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

شاہد آفریدی اکثر اپنے خاندانی لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔