سموگ کے باعث اسکولوں میں اضافی چھٹیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، لہٰذا اضافی چھٹیوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

November 11, 2026 · قومی
سموگ کے باعث اسکولوں میں اضافی چھٹیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

سموگ کے باعث اسکولوں میں اضافی چھٹیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سموگ کے باعث اسکولوں میں اضافی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو مزید چھٹیاں دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، لہٰذا اضافی چھٹیوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔