پن بجلی کی پیداوار میں کمی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز
بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے مقامی گیس کی فراہمی بھی ناکافی ہے، جبکہ ایل این جی سے چلنے والے تقریباً 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر بند پڑے ہیں
پن بجلی کی پیداوار میں کمی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز
ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 10 سے 12 ہزار میگاواٹ جبکہ رات کے وقت یہ بڑھ کر 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ دن میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا ہونے کے باعث نظام پر دباؤ کم رہتا ہے، تاہم رات کے اوقات میں طلب اور رسد کا فرق بڑھ جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے مقامی گیس کی فراہمی بھی ناکافی ہے، جبکہ ایل این جی سے چلنے والے تقریباً 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر بند پڑے ہیں۔
پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی 7 ہزار میگاواٹ سے کم ہوکر 4 ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے۔
دوسری جانب رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کے جہاز پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی فراہمی میں اضافے سے بجلی کی طلب اور رسد کا فرق کم ہونے کی توقع ہے۔