فیصل آباد میں کندھے پر جیکٹیں رکھ کر فروخت کرنے والے کا سامان ضبط

کارپوریشن فورس کے اہلکار مرون وردیوں میں ملبوس ہوکر لائل پور ہوزری اسٹور کے باہر موجود خوانچہ فروشوں کے کپڑوں کے بھاری گٹھڑ اٹھا کر لے جارہے ہیں

November 11, 2026 · قومی
فیصل آباد میں کندھے پر جیکٹیں رکھ کر فروخت کرنے والے کا سامان ضبط

فیصل آباد میں کندھے پر جیکٹیں رکھ کر فروخت کرنے والے کا سامان ضبط

فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک کے قریب سڑک کنارے کپڑے فروخت کرنے والے غریب محنت کشوں سے سامان ضبط کرنے کی کارروائی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارپوریشن فورس کے اہلکار مرون وردیوں میں ملبوس ہوکر لائل پور ہوزری اسٹور کے باہر موجود خوانچہ فروشوں کے کپڑوں کے بھاری گٹھڑ اٹھا کر لے جارہے ہیں۔ اس دوران دکاندار اور محنت کش پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن فادی بٹ نے اس کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غریب محنت کشوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی اپنی جگہ، لیکن ایسے افراد کا روزگار ختم کرنا مناسب نہیں جو اپنے کندھوں پر سامان اٹھا کر فروخت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غریب افراد کے روزگار میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔