اسلام آباد میں سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں 10 مختلف روٹس پر 30 بسیں چلائی جائیں گی۔
November 11, 2026 · قومی
پنک بس صرف ورکنگ ویمن، طالبات، بزرگ خواتین کیلئے مختص ہوگی: حکام سی ڈی اے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں خواتین کے لیے پنک الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق پنک الیکٹرک بسیں صرف ورکنگ ویمن، طالبات اور بزرگ خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔
حکام نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 10 مختلف روٹس پر 30 پنک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جس سے خواتین کو درپیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق اس وقت اسلام آباد کی الیکٹرک بسوں میں روزانہ سوا لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں۔