لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک
جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 8 لبنانی شہری جاں بحق
فائل فوٹو
تل ابیب : جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکار لڑائی کے دوران مارا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔
اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور فوجی سرگرمیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ لبنانی حکام مسلسل اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور فضائی حملوں کے باعث سرحدی علاقوں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔