کشمیر میں کزن پر زیادتی کا الزام غلط نکلا،لڑکی باڑے تک کیسے پہنچی نئی معلومات سامنے آگئیں

پولیس کی تازہ تحقیقات میں ابتدائی طور پر نامزد کیے گئے تمام رشتہ دار بے گناہ قرار پائے، جبکہ واقعے میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا لیا گیا۔

November 12, 2026 · قومی
کشمیر میں کزن پر زیادتی کا الزام غلط نکلا،لڑکی باڑے تک کیسے پہنچی نئی معلومات سامنے آگئیں

کشمیر میں کزن پر زیادتی کا الزام غلط نکلا،لڑکی باڑے تک کیسے پہنچی نئی معلومات سامنے آگئیں

آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کی تازہ تحقیقات میں ابتدائی طور پر نامزد کیے گئے تمام رشتہ دار بے گناہ قرار پائے، جبکہ واقعے میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق بچی گھریلو مسائل کے باعث گھر سے چلی گئی تھی اور خراب موسم کے دوران پناہ کی تلاش میں ایک نامعلوم شخص کے گھر پہنچ گئی، جہاں مبینہ طور پر اس شخص نے اسے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی تازہ تحقیقات کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ طبی معائنے اور ڈی این اے شواہد سے بھی اس کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر بچی نے اپنے ایک کزن پر الزام عائد کیا تھا، بعدازاں خاندان کے دیگر افراد کے نام بھی سامنے آئے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے پر ان تمام افراد کو الزامات سے بری کردیا گیا۔

اس کیس نے پولیس کی ابتدائی معلومات اور میڈیا کوریج کے حوالے سے بھی اہم سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ مکمل تحقیقات سے پہلے ہی بعض رشتہ داروں کو عوامی سطح پر ملزم قرار دے دیا گیا، جس سے ان کی ساکھ اور عزت کو نقصان پہنچا۔