ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے باردوبھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، مسجدشہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، حملہ آور فرار ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

November 12, 2026 · قومی
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے باردوبھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، مسجدشہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے باردوبھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، مسجدشہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جسے سکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق بندکورائی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے تھانے کا گیٹ اور دیوار منہدم ہو گئی جبکہ قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی اور اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بارودی مواد سے بھری پک اپ گاڑی ٹکرانے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی تاہم پولیس اہلکاروں کی بھرپور اور بروقت جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد تھانے کی حدود میں داخل ہونے میں ناکام رہے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بہ بھی پڑھیں :۔  صوابی میں پولیس وین پر فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید

اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بھی دہشت گردی کا ایک اور واقع پیش آیا جہاں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس چوکی منصوری کی حدود میں فائرنگ کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی وقاص رفیق کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں چوکی انچارج ولید خان سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اس علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔