عوام کیلیے خوشخبری: پٹرول 3 روپے ، ڈیزل 4 روپے فی لٹر مزید سستا
پٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لٹر مقرر , ڈیزل کی قیمت 360 روہت فی لٹر ہو گئی
November 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد:عوام کیلیے خوشخبری ،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کردی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 13 نومبر تک کے لیے ہو گا۔