امریکہ کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
نائب صدر جے ڈی وینس کو ڈیموکریٹ ریاستوں میں ہونے والی ’وسیع پیمانے پر بدعنوانی‘ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے ، بیان
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ڈیموکریٹ ریاستوں میں ہونے والی ’وسیع پیمانے پر بدعنوانی‘ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ بھر میں ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں ہونے والی ’وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور جرائم‘ پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کریں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مینیسوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے جیسی ناقص انداز میں چلائی جا رہی ہیں اور بدعنوانی کا شکار ہیں۔ ان کے بقول ہر ماہ اربوں ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اس بڑے پیمانے کی مجرمانہ سرگرمی کا خاتمہ کر دیا جائے تو امریکہ کا بجٹ تیزی سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے الزام لگایا کہ ’بدعنوانی ڈیموکریٹک قیادت کے خون میں شامل ہے۔
ایران کے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ وہ دن بہت پہلے گزر چکے ہیں۔ ہمارے پاس ان کا پیسہ ہے، سیکڑوں ارب ڈالر، اور ہمارے پاس ان کی آبنائے [ہرمز] بھی ہے۔