بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع،سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
سوئی میں فرٹیلائزر سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی، ون ونڈو آپریشن اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے، سرفراز بگٹی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سوئی میں گیس کی دستیابی کے پیشِ نظر فرٹیلائزر سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی، تمام ضروری سہولیات اور ون ونڈو آپریشن کی ضمانت فراہم کرے گی تاکہ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرخ فیتے کی رکاوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور سرمایہ کاروں کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی سیاسی اتفاقِ رائے سے منظوری سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور مستحکم ماحول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش مواقع رکھتا ہے اور صوبائی حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔