بلوچستان میں ٹرین آپریشن آج کیلیے معطل کردیا گیا

جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی جبکہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلے گی، ریلوے حکام

November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک دن کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی جبکہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین سریاب اور کچلاک کے درمیان چلتی ہے۔اسی طرح پشاور سے آج کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین آپریشن مرمتی کام کے باعث ایک روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔