مائیکروسافٹ سروسز میں خلل سائبر حملہ نہیں، آسٹریلوی وزیر کا اہم انکشاف
موجودہ تعطل کا سب سے زیادہ اثر ای میل سسٹمز پر پڑا ہے۔ کراوڈ اسٹرائیک کے واقعے میں بھی ابتدائی خرابی کے بعد دیگر سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی سروسز کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی
مائیکروسافٹ سروسز میں خلل سائبر حملہ نہیں، آسٹریلوی وزیر کا اہم انکشاف
ٹونی برک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آسٹریلیا میں مائیکروسافٹ کے حکام سے رابطہ کیا ہے، جن کا خیال ہے کہ کمپنی کسی سائبر حملے کا نشانہ نہیں بنی۔
آسٹریلوی وزیر کے مطابق مائیکروسافٹ کو درپیش صورتحال جولائی 2024 میں پیش آنے والے کراوڈ اسٹرائیک (CrowdStrike) کے واقعے سے ملتی جلتی ہوسکتی ہے، جب ایک خراب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے باعث دنیا بھر میں کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ تعطل کا سب سے زیادہ اثر ای میل سسٹمز پر پڑا ہے۔ کراوڈ اسٹرائیک کے واقعے میں بھی ابتدائی خرابی کے بعد دیگر سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی سروسز کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی اور اس کے دور رس اثرات سامنے آئے تھے۔
واضح رہے کہ جولائی 2024 میں امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی کراوڈ اسٹرائیک کی جانب سے جاری کردہ ایک ناقص سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو متاثر کیا تھا۔ اس خرابی کے باعث ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز اچانک بند یا فریز ہوگئے تھے اور مختلف شعبوں کی خدمات میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوا تھا۔
مائیکروسافٹ کی حالیہ بندش کی حتمی وجہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کمپنی متاثرہ سروسز کی مکمل بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔