جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں،ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
ایران کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا گیا ہے، وہاں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایرانی معیشت تباہی کا شکار ہے
جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں،ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا گیا ہے، وہاں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایرانی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جا رہیں۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی اور ضرورت پڑنے پر فوری فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے وینزویلا میں امریکی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے خلیج پر امریکی کنٹرول کا بھی دعویٰ کیا۔
انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کیوبا کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ وہ اس ملک کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر غور کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے اسرائیل میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وہ وہاں 99 فیصد مقبول ہیں اور اسرائیل جا کر وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی صدارت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال بھی اچھے گزریں گے۔