راولپنڈی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

ثناء سلیم جاں بحق ہوگئیں جبکہ منشا خالد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

November 13, 2026 · قومی
راولپنڈی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

راولپنڈی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی

راولپنڈی ، مری روڈ پر رحمان آباد کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ آج صبح نادرا آفس کے سامنے پیش آیا، جہاں گاڑی کی ٹکر سے ثناء سلیم جاں بحق ہوگئیں جبکہ منشا خالد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں خواتین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق خاتون اور زخمی ہونے والی خاتون کے جسدِ خاکی اور علاج سے متعلق اطلاعات کے مطابق انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔