بنگلہ دیش: شوہر کو لینے تین بیویاں بیک وقت ایئرپورٹ پہنچ گئیں، کھینچا تانی شروع

ملائیشیا سے واپس آنے والے شہری کے استقبال کے لیے تینوں بیویاں آمنے سامنے آگئیں

November 13, 2026 · بام دنیا

بنگلہ دیش: شوہر کو لینے تین بیویاں بیک وقت ایئرپورٹ پہنچ گئیں، کھینچا تانی شروع

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایئرپورٹ پر ایک دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی، جہاں ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک بنگلہ دیشی شہری کو لینے کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔

شوہر کی آمد پر تینوں خواتین اسے اپنے ساتھ لے جانے کی خواہش مند دکھائی دیں، جس کے باعث ان کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی اور کھینچا تانی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے نے وہاں موجود افراد کو حیران کر دیا۔ مسافر اور دیگر افراد اس دلچسپ منظر کو دیکھتے رہے۔