پیٹرول مزید سستا ہوگیا، ڈیزل کی قیمت برقرار
2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر ، ڈیزل کی قیمت 360روپے برقرار
November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پیٹرول سستا کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 360روپے برقرار رہے گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر تک کیلیے کے لیے ہوں گی۔