جب حکومت 28ویں ترمیم کہے گی تو میرا کردار شروع ہوگا، اسپیکر

میں نہیں پوچھتا کہ ترمیم آ رہی ہے یا نہیں آ رہی، جب آئے گی تب پتہ چلے گا ، میڈیا سے گفتگو

November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب حکومت کہے گی کہ 28ویں ترمیم آ رہی ہے تو پھر میرا کردار شروع ہوگا۔ 

لاہور میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا میں نہیں پوچھتا کہ ترمیم آ رہی ہے یا نہیں آ رہی، جب آئے گی تب پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا نہ میں کہوں گا کہ اچھی اور نہ کہوں گا بری ہے، میرا کام فیسیلیٹیٹ کرنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری سوچ یہ ہے کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، محسن نقوی کو جو اسائمنٹ دی جاتی ہے، وہ کام کرتے ہیں۔