خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف
اہم فیصلہ، حفاظتی حصار قائم کیا جائے گا، سی ٹی ڈی کے لیے فنڈز جاری ہوں گے
خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات برائے مخصوص اضلاع محمود جان بابر کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی کسی بھی ڈرون کی بروقت شناخت اور اسے فضا میں ہی گرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ متعلقہ اضلاع میں کسی بھی ڈرون کے داخل ہوتے ہی یہ نظام خود بخود متحرک ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی ایک مؤثر شیلڈ کی طرح کام کرے گی جو ان 12 اضلاع کو ڈرون خطرات سے مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
سرکاری ذرائع اور مشیر اطلاعات کے بیان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ڈرون حملوں کی روک تھام کے لیے اس جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 70 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 60 ارب روپے پولیس کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ 12 مخصوص اضلاع کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔