میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست
جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں پولیس افسر پر شواہد کے مقام کو محفوظ نہ بنانے کا الزام عائد
میر رضا کیس: سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست
کراچی: میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر تھانے کامران قریشی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کامران قریشی پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان پر میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کو محفوظ نہ بنانے کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ نوجوان کاروباری شخصیت میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی۔
ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیے جانے پر شکوک و شبہات سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تھا۔
اکتوبر 2026 میں سامنے آنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں ابتدائی پولیس تفتیش کے دوران پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔