حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
پٹرول کی قیمت اور ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی
November 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت اور ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت میں 328 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 258 روپے فی لٹر ہوگئی۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 17 نومبر تک کے لیے ہوگا۔