ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی،ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان سے تجاوز کرگیا
اکتوبر میں ڈالر کی قیمت نے مزید اضافہ کرتے ہوئے 2 لاکھ 72 ہزار تومان کی سطح عبور کی۔
ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی،ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان سے تجاوز کرگیا
ایران کی آزاد کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان سے بھی مہنگا ہوگیا۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران ایرانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار رہی ہے۔ اس کی اہم وجوہات میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا دباؤ شامل بتایا جا رہا ہے۔
ستمبر 2026 میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 2 لاکھ تومان کی حد سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے بعد اسی ماہ یہ بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار تومان تک پہنچ گئی۔ اکتوبر میں ڈالر کی قیمت نے مزید اضافہ کرتے ہوئے 2 لاکھ 72 ہزار تومان کی سطح عبور کی۔
اب پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد سے بھی اوپر چلا گیا ہے، جو ایرانی کرنسی کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ نے ایران کی معیشت کو ’’ڈوبتی ہوئی معیشت‘‘ قرار دیا ہے۔ امریکی حکومت ایران کو عالمی سطح پر معاشی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔