تاریخی مشن اورپاک چین مشترکہ خلائی سفر پر چینی حکومت نے نغمہ جاری کردیا

دونوں ممالک کا یہ اشتراک دوستی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے،سفارت خانہ

November 25, 2026 · اہم خبریں
تاریخی مشن اورپاک چین مشترکہ خلائی سفر پر چینی حکومت نے نغمہ جاری کردیا

تاریخی مشن اورپاک چین مشترکہ خلائی سفر پر چینی حکومت نے نغمہ جاری کردیا

 

پہلے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے نے تہنیتی پیغام کے ساتھ ایک خصوصی نغمے کی ویڈیو جاری کر دی۔اس میں موسیقی کے ذریعے پاک چین لازوال دوستی اور مشترکہ خلائی عزائم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانہ کے مطابق، خلائی تحقیق کے میدان میں دونوں ممالک کا یہ اشتراک پاک چین دوستی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چینی اور پاکستانی خلا بازوں نے اپنے مشترکہ خوابوں کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت دی ہے جو دونوں ممالک کے خلا بازوں کی ایک ساتھ تربیت سے لے کر خلائی سفر تک کی مشترکہ کہانی بیان کرتا ہے۔

چینی پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ مشترکہ تربیت سے لے کر خلائی سفر تک، دونوں ممالک کے خلاباز اب ایک ہی منزل اور ایک ہی خواب کے مسافر بن چکے ہیں۔

سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ جغرافیائی فاصلے، بلند و بالا پہاڑ اور زبانوں کا فرق بھی چین اور پاکستان کے عوام کو قریب آنے سے نہیں روک سکا، بلکہ باہمی خوشیوں اور مشترکہ احساسات نے اس رشتے کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ ترجمان نے اس نغمے کو امن، باہمی تعاون اور روشن مستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک کے پختہ عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔