ایران میں بغیر حجاب پرفارم کرنے پر گلوکارہ اور 4 ساتھی مردوں کو 74 ،74کوڑوں کی سزا

قانون شکنی پر سخت کارروائی، بینڈ کے 4 ارکان بھی سزا کی زد میں، پابندی عائد، نفاذ فوری ہوگا۔

November 25, 2026 · بام دنیا
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی جنہیں بغیر حجاب پرفارم کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی جنہیں بغیر حجاب پرفارم کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

 

 ایران میں لازمی حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک معروف گلوکارہ کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے پاداش میں 74 کوڑے مارے گئے ہیں۔

یہ مقدمہ دسمبر 2024 میں احمدی کی جانب سے یوٹیوب پر نشر کیے گئے ایک آن لائن کنسرٹ کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس پرفارمنس میں گلوکارہ نے حجاب کے بغیر اور نامناسب لباس پہن رکھا تھا جبکہ ان کے ساتھ مرد موسیقار بھی موجود تھے۔

رواں سال جون میں قم کی فوجداری عدالت نے گلوکارہ اور دیگر افراد کو عوامی اخلاق کے خلاف مواد تیار اور نشر کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ ستمبر میں اپیل مسترد ہونے کے بعد فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

29 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی، تین موسیقاروں اور ایک پروڈیوسر کو قم کے دفتر نفاذ فوجداری سزا کی تیسری برانچ میں کوڑے مارے گئے۔

74 کوڑوں کے علاوہ گلوکارہ اور ان کے ساتھیوں پر دو سال کے لیے موسیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

دفاعی وکیل مصطفیٰ نیلی کے حوالے سے بتایا کہ پرستو احمدی کے ساتھ کوڑوں کی سزا پانے والے چار مردوں کی شناخت سہیل فقیہ نصیری، امین طاہری، امیر علی پیرنیا اور محسن لشکری کے نام سے ہوئی ہے۔