بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کی خلائی فنڈنگ میں اضافہ۔اگلے سال چاند گاڑی لینڈ کرے گی

ملکی سالمیت اور خود مختاری کے لیے بھی اس شعبے میں ترقی ضروری ،ماہرین

November 25, 2026 · امت خاص
تصویر: سوشل میڈیا

تصویر: سوشل میڈیا

 

گذشتہ برس بھارت سے چار روزہ لڑائی کے بعد حکومت نے خلائی شعبے میں فنڈنگ میں اضافہ کیا۔چینی خلائی مشن میں پاکستانی شمولیت اور خلا میں تحقیق کے بعد اب اگلے سال پاکستان کی خلائی گاڑی بھی چاند پر لینڈ کرے گی۔

خلائی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان چین کے مجوزہ چانگ ای-8 قمری مشن کے لیے ایک مون شپ تیار کر رہا ہےجو 2028 میں متوقع ہے، ۔

ماہرین کا کہناہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے لیے بھی اس شعبے میں ترقی ضروری ہے، سپیس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور چپ ڈیزائننگ میں بھی پاکستان اب آگے بڑھنا چاہتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں ’آئی کیوب قمر‘ پر کام کرنے والی ٹیم کے رُکن پروفیسر ڈاکٹر خُرم خورشید کہتے ہیں کہ آج کے جدید دور میں دُنیا کا ہر ملک خلائی برتری کی دوڑ میں شامل ہے اور پاکستان کو بھی اس کی اہمیت کا ادراک ہے۔

خلائی ماہرین کے مطابق ،اس تاریخی پیش رفت کے باوجود پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس وقت پاکستان چینی خلائی جہازوں، راکٹوں اور تربیتی سہولیات پر انحصار کر رہا ہے۔ ملک میں جدید خلائی تحقیق کے وسائل ناکافی ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ایک جامع اور طویل المدتی قومی خلائی پالیسی اور انسانی خلائی پرواز کی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

تجزیہکاروں کا کہناہے کہ پاکستان کے لیے چاند کی سطح پر تحقیق، روبوٹک مشنز، خودکار نیویگیشن، معدنی وسائل کی تلاش اور سیاروں کے علوم میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔