پاکستان میں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا

گذشتہ روزسے 2 اعشاریہ 29 فی صد کم

November 25, 2026 · کائنات کے رنگ
سونا فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا

سونا فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا

 

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالیاتی پلیٹ فارم ’انویسٹی فائی پر جاری کردہ تازہ اعداد و شمار اور کراچی صرافہ بورڈ کے لائیو نرخوں کے مطابق، بدھ 25 نومبر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت9 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جو گزشتہ روز کے ریٹ (3 لاکھ 93 ہزار 500 روپے) کے مقابلے میں2اعشاریہ 29 فیصد کم ہے۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 652 روپے ہو گئی ہے، 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 458 روپے میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے مجموعی رجحان کو دیکھا جائے تو نومبر کے دوران سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر8اعشاریہ 2 فیصد (تقریباً ساڑھے 34 ہزار روپے فی تولہ) کمی دیکھی گئی ہے۔