ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، خلا میں ذیشان علی نے علامہ اقبال کا شعر سنا دیا

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ جاری، قومی امنگوں اور پاک چین دوستی کا اظہار

November 25, 2026 · اہم خبریں

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، خلا میں ذیشان علی نے علامہ اقبال کا شعر سنا دیا

اسلام آباد: پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے خلا میں علامہ اقبال کا مشہور شعر ”ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں“ سنا دیا، جس کے تاریخی موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی ملی نغمہ بھی جاری کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری خصوصی ملی نغمہ قومی امنگوں، عزم اور پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کا خوبصورت اظہار ہے۔

ملی نغمے کے ذریعے پاک چین دوستی کو اجاگر کیا گیا ہے، جو زمینی سرحدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر یہ خصوصی ملی نغمہ جاری کیا۔