شاہ محمود قریشی جلد رہا ہو جائیں گے،عمران اسماعیل کا دعویٰ
عمران خان کے جیل جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں کوئی لیڈر سرے سے ہے ہی نہیں، جن لوگوں کو عمران خان نے ذمے داری دی وہ بُری طرح ناکام رہے، ایکس پر بیان
فائل فوٹو
سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی جلد رہا ہو کر پی ٹی آئی کو وہ لیڈرشپ فراہم کرینگے جس کی اس وقت ضرورت ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں کوئی لیڈر سرے سے ہے ہی نہیں، جن لوگوں کو عمران خان نے ذمے داری دی وہ بُری طرح ناکام رہے۔
انشاءاللہ @SMQureshiPTI جلد رہا ہو کر @PTIofficial کو وہ لیڈرشپ فراہم کرینگے جس کی اس وقت ضرورت ہے- عمران خان کے جیل جانے کے بعد PTI میں کوئی لیڈر سرے سے ہے ہی نہیں- جن لوگوں کو خان نے ذمہداری دی وہ بُری طرح ناکام رہے- شاہ جی ایک بردبار اور سلجھے ہُوئے سیاستدان اور PTI کے انتہائی…
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 25, 2026
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک بردبار، سلجھے ہُوئے سیاستدان اور پی ٹی آئی کے انتہائی مخلص رہنما ہیں، امید ہے وہ جلد رہا ہو کر نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو سہی ڈگر پر لائیں گے بلکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اسیروں کے لئے بھی جدو جہد کریں گے۔