لاہور: پاکستان تحریک انصاف نےوزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف گندی زبان راناثناء اللہ کا وطیرہ بن گیاہے، خواتین کے خلاف راناثناء اللہ کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، راناثناء اللہ کو وزارت سے ہٹا کر بازپرس کی جائے۔واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں۔