سنگاپور ایئرلائن کی 19 گھنٹے طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری

سنگاپور:سنگار پور ایئرلائن نے نیویارک سے سنگاپور تک 19 گھنٹے طویل طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے لئےالٹرا لونگ رینج طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔طویل ترین پرواز کے لیے طیاروں میں ایندھن کی گنجائش ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 65 ہزار لیٹر کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے مطالبے پر سنگارپور سے نیویارک تک نان سٹاپ پرواز چلانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قنطاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے کی نان سٹاپ پرواز کا ریکارڈ توڑا تھا۔