محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جب کہ شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔