کھانےکے ریسٹورنٹ اسکولوں سے کم از کم 450گز دور ہونا چاہئے

رائل کالج آف لندن کے ڈاکٹروں نےجن میں سے بیشتر کا تعلق صحت اطفال سے ہے، اس بات پر زوردیا ہے کہ اسکولوں کے قریب فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ہرگز نہیں بننے چاہئیں اور اسکول سے ان ریسٹورنٹس کا فاصلہ کم سے کم 450گز ضرور ہونا چاہئے تاہم ریسٹورنٹ کو اسکولوںسے دور کرنے کے کام پر عملدرآمد آسان نہیں۔ اسی لئے رائل کالج کے ڈاکٹروں نے زو ردیا ہے کہ بلدیاتی کونسلو ںکو ایسے اضافی اختیارات دیئے جائیں جن کی مدد سے وہ ان ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرسکیں۔ ان لوگوں نے بچوں میں وزن اور مٹاپے کے حوالے سے صحت مندانہ شعور پیدا کرنے کیلئے کوئی موثر قومی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچو ںکی پیدائش سے ان کے جوان ہونے تک ان کا قد اور وزن دیکھتے رہیں اور جب یہ چیزیں مقررہ حد سے تجاوز کر جائیں تو وہیں پر انہیں روک لگانے کی کوشش کریں۔ واضح ہو کہ لندن کا رائل کالج 17500ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ ان کے اس تازہ بیان سے صحت اور تندرستی کی نگراں وزارتوں کو موثر کردار ادا کرنا پڑے گا۔