پاکستان میں سیکیورٹی مثبت ہے، آئی سی سی

آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کولکتہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت رپورٹ پیش کی تھی۔پاکستان کی جانب سے کراچی اور لاہور میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی، ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اور پی ایس ایل کے میچز کے دوران بہترین سیکیورٹی پر دیگر کرکٹ بورڈز اور آزاد سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ دوسری جانب آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو 29 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلنا ہیں جس کے لیے پی سی بی کی خواہش ہے کہ ان میں سے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کروائے جائیں۔