شہرِ قائد کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں قدرے کمی کا امکان ہے لیکن آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ 2 روز کے دوران کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 44 جبکہ جمعے کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام تربت اور مٹھی رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔