نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ہیں۔اسد شفیق نے سنچری بنا کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری دلا دی ہے۔اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 بنا لیے ہیں۔حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔