عبدالرزاق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس میں بطورکپتان پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں نظر آؤں گا، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنوں اور پھر ایونٹ میں بھی حصہ لوں۔ عبدالرزاق تیسرے سیزن میں بطور بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک تھے، انھوں نے کہا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، اگر فٹنس اور کارکردگی اچھی رہی تو یقیناً بطور کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا اظہار کروں گا۔