رمضان کی آمد آمد، مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ۔ رمضان المبارک قریب آتے ہی مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک ہفتے کے دوران کراچی شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو یکسر مسترد کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں، حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چایئے۔