رافیل نڈال نے 34 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

میڈرڈ ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال نے 34 برس پرانا ریکارڈ توڑدیا ۔میڈرڈ میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔رافیل نڈال ڈیا گوشوارٹز کو شکست دے کر مسلسل 50 سیٹ جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے اور میڈرڈ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔اس قبل یہ ریکارڈ امریکا کے جون میکنرو کے پاس تھا جنہوں نے 1984 میں مسلسل 49 سیٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔