فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی ڈرون مار گرادیا

 

غزہ:فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ فلسطینی مظاہرین کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ اس دوران مظاہرین نے اس پر سنگ باری شروع کر دی۔ مسلسل سنگ باری سے نچلی پرواز کرنے والاڈرون گرگیا۔واضح رہے کہ یہ ڈرون مظاہرین کی تصاویر بنانے کے لیے فضا میں چھوڑا گیا تھا ۔