پر تشددشدت پسندی، دہشت گردی اور خود کش حملے حرام قرا ر

جکارتہ:افغان طالبان کی سنگین دھمکیوں کے باوجود انڈونیشیامیں جمع ہونے والے تین ممالک کے علمانے طالبان کو مسلح جدوجہد سے باز رکھنے کے لئے متفقہ فتویٰ جاری کردیا ہے جس میں پر تشدد شدت پسندی، دہشت گردی اور خود کش حملوں کو اسلامی قوانین کے خلاف اور حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے 70 ممتاز علماانڈونیشیائی حکومت کی دعوت پر جمع ہوئے تھے۔ ان علماءنے ایک خصوصی کانفرنس کے دوران مسلح جدوجہد کے معاملے پر غور و خوض کیا اور خصوصاً افغانستا ن میں اس کے اثرات اور نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے علماءنے اپنی آرابیان کیںاورپر تشدد شدت پسندی، دہشت گردی اور خود کش حملوں کو اسلامی قوانین کے خلاف اور حرام قرار دے دیا