مالدیپ میں عدالت نے چیف جسٹس کو 5ماہ قید کی سزا سنا دی

مالے: مالدیپ کی ایک عدالت نے ملک کے چیف جسٹس کو 5ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عبداللہ سعید کورواں سال فروری میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب ملک بدترین سیاسی بحران سے گزر رہا تھا۔ عبداللہ سعید نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید اور حزبِ اختلاف کے 8دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر دیئے گئے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے تھے لیکن موجودہ صدر یامین عبدالقیوم نے کالعدمی کے اس فیصلے پر عملدآمد سے انکار کر دیا اور ملک میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔