ترکی کایمنی جزیرے پر اماراتی فوجیں تعینات کرنے پر اظہار تشویش

انقرہ: ترکی نے یمنی جزیرے سقطری پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی فوجیں متعین کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس پیش رفت کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا یمنی جزیرے پر متحدہ عرب اماراتی فوج کی تعیناتی باعث تشویش ہے ، سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے مطابق جزیرے پر فوجیں اتارنے سے قبل ابو ظہبی حکومت نے صدر منصور ہادی کو مطلع بھی نہیں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہادی حکومت سے حال ہی میں دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے حامی علیحدگی پسند جنگجوؤں کی حمایت شروع کر دی ہے۔