ڈبلن: پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ پر 310 رنز بناتے ہوئے پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد آئر لینڈکی آدھی ٹیم 36 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز میزبان آئر لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آئرلینڈ کی آدھی ٹیم 36 رنزپر پولین لوٹ گئی ہے۔ ایڈ جوائس (4) محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اینڈی بلبرینی اور نیل او برائن بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عامر نے کپتان ولیم پورٹ فیلڈ کو ایک رن پر کلین بولڈ کر دیا۔