چینی عوام قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں اضافہ کرے۔شی جن پنگ

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین عوامی سلامتی اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ناگہانی آفات کی روک تھام کے لیے اپنی صلاحیتوں میں جامع طور پر اضافہ کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں شی جن پنگ کا کہناتھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت کے تحت وین چوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تعمیراتی کام اور بحالی میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں اورا س طر ح ناگہانی آفات کے بعد کے تعمیر نو کے کام میں بین الاقوامی برادری کو تقویت اور مفید تجربہ حاصل ہوا ہے۔