اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والےعتیق کے والد نے کرنل جوزف کے معاملے میں صلح ہونے یا دیت کی رقم لینے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق عتیق کے والد ادریس بیگ نے کہا ہے کہ کرنل جوزف کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری بات چیت اپنی حکومت کے ساتھ چل رہی ہے اور اب معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کے آغاز میں امریکا کی جانب سے ورثا کو 40 لاکھ روپے اور ایک بچے کو نوکری کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ہم نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش امریکی سفارت خانے کی جانب سے ادریس بیگ کو حادثے کے چوتھے دن کی گئی تھی تاہم مرحوم عتیق کے والد نے ابتدامیں کسی قسم کی دیت لینے سے انکار کردیاتھا۔