نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو سنجیدہ انکشاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں جنگ بندی ناقابل عمل ہے۔