مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکی منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج پر اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 58 فلسطینی شہید جبکہ 2700 سے زائد زخمی ہیں شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارخانے کی منتقلی کے خلاف فسلطینیوں کی جانب سے شیدید احتجاج کیا گیا۔ جس پراسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اب تک 58 شہید اور 2700 سے زائد افراد زخمی ہیں، شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظالم کے خلاف سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب نہیںکیا ، اجلاس جمعرات کو ہوگا۔