لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ آج صبح دبئی سے لاہور پہنچے جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین عامر جان اور ڈائریکٹر محمد انیس نے ان کا استقبال کیا۔ عامر خان آج شام پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس دوران وہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باکسنگ کے فروغ کے لئے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوان باکسنگ چیمپیئن بنیں۔