العزیزیہ ریفرنس:واجد ضیاء کا مسلسل چوتھے روز بیان قلمبند

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جس کے دوران نیب کے آخری گواہ واجد ضیاء آج مسلسل چوتھے روز اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نیب کے گواہ ہیں جن کا بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ان پر جرح کا عمل شروع کریں گے۔